شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ڈی جی آئی ایس پی آر نے نام لے کر کس پاکستانی صحافی کو وارننگ جاری کر دی ؟


راولپنڈی (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو تنبیہ کی ہے کہ وہ مسلح افواج کے حوالے غلط معلومات نہ پھیلایا کریں۔زید حامد نے ایک ٹویٹ میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے معاملے پر عمران خان حکومت نے پاک فضائیہ کے تحفظات کو پس پشت ڈال دیا تھا۔ ’ مجھے پتا ہے کہ

پاک فضائیہ عمران خان کی طرف سے ابھی نندن کی رہائی پر ناراض تھی، یہ ایک بہت بڑی شکست تھی، جس وقت پرجوش پاک فضائیہ سہمے ہوئے دشمن کو تباہ کرنے کیلئے دہاڑ رہی تھی تو اسے عمران خان کی خوفزدہ حکومت نے پیچھے کھینچ لیا، یہ تو حوصلے اور وژن کی کمی کے باعث اپنے سائے سے بھی خوفزدہ ہیں۔‘زید حامد کی جانب سے جب یہ دعویٰ کیا گیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے انہیں مسلح افواج کے معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا برائے مہربانی غلط معلومات نہ پھیلائیں بالخصوص مسلح افواج کے بارے میں ایسا کرنے سے گریز کریں۔ قومی فیصلے اداروں کے باہمی صلاح مشورے سے لیے جاتے ہیں اس لیے ان معاملات کے بارے میں اتنے واضح دعوے نہ کریں جن کے حقائق کے بارے میں آپ کو کوئی علم نہیں ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق افغان سرحد اور کنٹرول لائن پر پھر جارحیت، 5 جوان اور شہری خاتون شہید،جوابی کارروائی میں 2افغان حملہ آور ہلاک ، بھارتی ناظم الامور طلب، شمالی وزیرستان میں معمول کی گشت پر مامور فوجی دستے کا

ایک جوان ،دیرمیں سرحدی باڑلگانے میں مصروف3جوان افغان شدت پسندوں کی فائرنگ سےشہید ہو ئے،کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک فوجی حوالدار اور ایک خاتون شہید،4خواتین سمیت 5شہری زخمی،پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں ڈیوٹی پر مامور فوجی دستے معمول کی گشت پر تھے کہ سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 23 سالہ سپاہی اختر حسین شہید ہو گیا،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 2حملہ آور بھی مارے گئے ،فائرنگ گزشتہ رات سپن وام کے قریب ابا خیل کے علاقے میں کی گئی، سپاہی اختر حسین کا تعلق بلتستان سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے واقعے میں دیرمیں پاک افغان بارڈر پر افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہیدجبکہ ایک زخمی ہو گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان سرحدی باڑ لگانے میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی،شہدا میں لانس نائیک سعید امین آفریدی، لانس نائیک شعیب سواتی اور سپاہی کاشف

علی شامل ہیں، 28سال کے لانس نائیک سعید امین آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے تھا، 31سال کے لانس نائیک شعیب کا تعلق ضلع مانسہرہ سے تھا جبکہ 22 سال کا سپاہی کاشف علی ضلع نوشہرہ کا رہائشی تھا۔پاک فوج کی جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہو گئے۔دریں اثنا لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار ناصر حسین اور ایک خاتون شہید ہوگئیں۔ (ش س م)





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس