شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

مودی! زورطاقت پراتنا نازہےتوایک گھنٹے کیلئے کرفیو اٹھاؤ، فردوس عاشق


اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو للکارا ہے کہ مودی! زور طاقت پر اتنا ہی ناز توایک گھنٹے کیلئے کرفیو اٹھاؤ، بزدل مودی نے کشمیریوں کوآج بھی نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی، پاکستان ہر اول دستہ بن کر چٹان کی طرح کشمیر کے ساتھ

کھڑا رہے گا۔ انہوں نے ڈی چوک اسلام آباد میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے مظفرآباد میں بے باک اور نڈر ہو کر مودی کو للکارا۔ وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کیلئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم دنیا کو بتائیں گے کہ اگر دنیا کشمیر پر خاموش رہی تو پاکستان کشمیر کیلئے ہر قدم اٹھائے گا۔ اسی طرح انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عظیم کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں جو بھارتی ظلم و جبر کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہیں۔ پوری دنیا میں بھارت کا پرتشدد اور ظالم چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، سلامتی کونسل، او آئی سی اور خصوصاً جنیوا میں 58 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ کشمیر پر پاکستانی کے موقف کی تائید کر رہاہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں ہر محاذ پر سفارتی کامیابی اور بھارت کو شکست ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر جمعہ المبارک کے روز کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پیش نظر اس بار وزیراعظم مظفرآباد میں کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پھر اپنے

غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کریں گے کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہر مرحلے پر ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو کو ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے۔ ادویات،اشیاء خردونوش اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔ زندگی پر موت کا پہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ظلم کو پسپائی ہوگی،آزادی کی روشن صبح کا طلوع ہونا وادی جنت نظیر کا مستقبل ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس