شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

’’یاد رکھو،اللہ تعالی نے پاکستان کو نڈر وزیراعظم سے نوازا ہے اب ڈرنے کی ضرورت نہیں۔۔۔‘‘ پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی


اسلام آباد (ویب ڈیسک)مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ و زیر اعظم نے نڈر اور بیباک کشمیریوں کا سفیر بن کر مودی کوللکاراہے ، خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی جنگ لڑیں گے۔جیونیوز کے مطابق اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فردو س عاشق اعوان نے کہا کہ مسلمان کبھی موت سے نہیں ڈرتا ،وزیر اعظم

27ستمبر کو عالمی فورم پر ایک بار پھر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امیدہے کہ مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی اور آزادی کا سورج طلوع ہوگا ، بھارت نے کشمیریوں سے مذہبی فرائض کی ادائیگی تک کاحق چھین لیاہے ۔ انشاءاللہ کشمیر ایک دن ضرور پاکستان بنے گا ۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مودی میں جرات ہے تو مقبو ضہ کشمیر سے کرفیوہٹا کردیکھے ، پھر پتہ چلے گا کہ کیا ردعمل سامنے آتا ہے؟وزیر اعظم نے نڈر اور بیباک کشمیریوں کا سفیر بن کر مودی کوللکاراہے ، خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کشمیری خواتین کے درد کو محسوس کرسکتی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، کشمیر کا سفیر بننے کی وجہ میں پاکستانی اور مسلمان ہوں ، چالیس دن سے مقبوضہ کشمیر کے بھائی ،بہنیں کرفیو میں ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خاص طورپر نریندرمودی کو یہاں سےپیغام دیناچاہتاہوں، نریندرمودی کو پیغام دیناچاہتاہوں بزدل

انسان ہی کشمیریوں پر ظلم کرسکتا ہے ، نریندرمودی نے کشمیریوں کو 40دن سے گھروں میں بند کر رکھا ہے۔عمران خان نے کہا کہ نریندرمودی سے کہتاہوں جس میں انسانیت ہوتی ہے وہ کبھی ایسا نہیں کرسکتا، دلیر انسان کبھی عورتوں اور بچوں پر تشدد نہیں کرسکتا ، جتنا ظلم کرنا ہے کرلیں نریندر مودی آپ کامیاب نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کےعوام میں موت کا خوف ختم ہوچکا ہے ، مودی جو مرضی کرلے کشمیری عوام کو شکست نہیں دے سکتا۔وزیراعظم نے کہا بھارت میں اقلیتوں کو برابر کا شہری نہیں سمجھا جاتا ہے، یہ صرف ہندوستان ہندوں کیلئے چاہتےہیں، ان کےدلوں میں صرف مسلمانوں کےلئے نفرت بھری ہوئی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آرایس ایس کا نظریہ ہے کہ ہندوستان صرف ہندو کیلئے ہے،نریندر مودی آرایس ایس کا بچپن سے ممبر ہے ، نریندرمودی کو کہنا چاہتا ہوں دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاؤں گا، دنیا کو بتاؤں گا کہ آرایس ایس کی اصلیت کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جس طرح ہٹلر اور نازی نے اقلیتوں پر ظلم کیا یہ بھی اسی راستے پر چل رہےہیں،آرایس ایس کے بانی ہٹلر اور نازی کو فالو کرتے تھے ، مودی ہٹلرکارویہ اپنا رہا ہے، جس کا بھارت

کونقصان ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے روشن خیال لوگوں کیلئے وہ ہندوستان بن رہا ہے جو نہرو اورگاندھی نہیں چاہتےتھے، دنیا کو پتہ چلتا جارہا ہے کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھ گیا ہے ، مسئلہ کشمیرعالمی سطح پراجاگرہوا،سلامتی کونسل میں بھی بات ہوئی ، یواین سیکیورٹی کونسل میں آج 50سال بعد کشمیر کے مسئلے پر بات ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ یورپین یونین نےبھی پہلی بار کہا کشمیر کا مسئلہ یواین قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے اور کشمیریوں کو ریفرنڈم سےمستقبل کا فیصلہ کرنے کاحق ملے گا، 58 ممالک نےمشترکہ بیان میں کہا مقبوضہ کشمیرمیں ظلم ہورہاہے،اوآئی سی نے بھی کہا کشمیر میں ظلم ہورہاہے کرفیو اٹھایا جائے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس