شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کشمیر میں جہاد عروج پر ہے، خبریں بند ہیں اس لیے مایوسی پھیل رہی ہے: مولانا مسعود اظہر کا پیغام


مظفر آباد (نیوزڈیسک) سربراہ جیش محمد مولانا مسعود اظہر نے کہا ہے کہ کشمیر میں جہاد عروج پر ہے، خبریں بند ہیں اس لیے مایوسی پھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانو! مایوسی کبیرہ گناہ ہے، کشمیری مجاہدین اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں اور وادی کے اندر معاملات بھارت کے کنٹرول سے باہر نکل رہے ہیں۔ مولانا مسعود اظہر نے کہا کہ بڑا محاذ

تیار ہو رہا ہے اور اس میں فتح اھل ایمان کی ہو گی، بھارت جتنے مرضی مظالم کرلے اب وہ کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں‌ رکھ سکے گا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر قبضے کا نتیجہ چکھ لیا ہے بھارت اور مودی کو اللہ تعالی نے ذلت، شرمندگی اور شکست سے دوچار فرمایا ہے۔ مسعود اظہر نے کہا ہے کہ بھارت کا کھربوں روپے کا نقصان ہوا، بھارت کا ”وکرم‘‘ گرگیا، ”مودی‘‘ ذلیل ہو گیا ہے، ہم نے الحمدللہ شکرانے کے نوافل ادا کئے اور اہلِ کشمیر اور امت مسلمہ کو “مبارک‘‘ ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت بہت کچھ چھپا رہا ہے ورنہ ’’نقصان‘‘ بہت بڑا ہوا ہے۔ انہوں نے چندریان 2مشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی اور بھارت کے بہت سے عزائم جو اس پروگرام کی کامیابی پر موقوف تھے خاک میں مل گئے ہیں۔انہوں نے امریکہ اور افغان طالبان کے مذاکرات کی ناکامی کے حوالے سے کہا کہ اللہ تعالی نےافغان طالبان کو بڑے دھوکے اور نقصان سے بچا لیا ہے اور امت مسلمہ ایک اور کیمپ ڈیوڈ سے بچ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ اور امریکی اہلکار افغان طالبان کی استقامت اور ذہانت پر حیران و پریشان ہیں، ان کا واسطہ اب تک ان مسلم

حکمرانوں سے رہا ہے جو ڈرتے ہیں، دبتے ہیں اور جلد بک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سستے کپڑوں میں قیمتی لوگ ٹرمپ کے جال میں نہ آئے تو ٹرمپ بوکھلا گیا اور اپنی عزت بچانے کے لیے اس نے مذاکرات کی منسوخی کا اعلان کر دیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس