شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

لندن سے بڑی بریکنگ نیوز: الطاف حسین کی ایک بار پھر شامت آ گئی ، بچ نکلنا ناممکن ہو گیا


لندن(ویب ڈیسک) نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں لندن پولیس نے بانی متحدہ قومی مومنٹ الطاف حسین کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔بانی ایم کیو ایم پولیس کو انٹرویو دینے وسطی لندن کے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔یاد رہے کہ بانی ایم کیو ایم کو نفرت انگیز تقریر کرنے کے جرم میں رواں برس 11 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔بانی ایم کیو ایم کو میٹ پولیس کے کاؤنٹر

ٹیررازم کمانڈ کے افسران نے گرفتار کیا تھا اور انہوں نے گرفتاری کے بعد ایک رات حوالات میں گزاری تھی۔گرفتاری کے وقت پولیس افسران نے الطاف حسین کی رہائش گاہ کی تلاشی بھی لی تھی۔گرفتاری کے بعد بانی ایم کیو ایم کو جولائی میں ایک مرتبہ ضمانت میں توسیع مل چکی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان سے مزید شواہد ملنے کے بعد پولیس بانی ایم کیو ایم سے نئے سوالات کرنا چاہتی ہے۔بانی ایم کیو ایم کے خلاف اگست 2016 میں نفرت انگیز تقریر کے الزام میں تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔یاد رہے ایم کیو ایم کے بانی کو لندن میں گرفتار کرلیا گیاتھا اسکاٹ لینڈیارڈ نے گرفتاری کی تصدیق کردی تھی، بانی ایم کیو ایم کو نفرت انگیز تقاریر پر گرفتار کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرلیا ، صبح کے وقت ان کےگھر پر چھاپہ مار کر انھیں حراست میں لیاگیا، گرفتاری کے بعد انھٰیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ، نارتھ لندن میں چھاپے میں15 پولیس افسران نے حصہ لیا۔نارتھ لندن میں بانی ایم کیوایم کےگھرکی تلاشی لی جارہی ہے، بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی، نفرت پھیلانے کے جرم

میں 6ماہ سے 3 سال تک کی سزاہوسکتی ہے۔ اسکاٹ لینڈیارڈ نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ایم کیوایم کے ایک شخص کونفرت انگیزتقاریر پرگرفتار کیا ہے، گرفتارشخص کوساؤتھ لندن کےپولیس اسٹیشن میں رکھاگیاہے اور تفتیش کے دوران افسران پاکستانی حکام سے رابطے میں رہے، تفتیش کی نگرانی انسداد دہشت گردی حکام تفتیش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈیارڈ سے کراچی ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے رابطہ کیا، ایف آئی اے نے ملزم کو حوالے کرنے سے متعلق شواہد سے آگاہ کیا، ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم کی لندن روانگی کے لیے تیار ہے ، ایف آئی اے کومحکمہ داخلہ کے جواب کا انتظار ہے۔یاد رہے اگست 2016 میں کراچی پریس کلب کے باہر قائد ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان مخالف اشتعال انگیز تقریر کی گئی تھی، جس کے بعد مظاہرین نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ کر کے دفتری املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور دفتر میں موجود اسٹاف کو بھی زدکوب کیا تھا۔بعد ازاں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا ’’ایم کیو ایم سے منسلک برطانوی شہری کی تقریر کا مکمل متن حاصل کرلیا ہے، جس کا ترجمہ کیا جارہا ہے

تاکہ برطانوی قوانین کی روشنی میں اس حوالے سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی ‘‘۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس