شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بریکنگ نیوز: اے این ایف کا ایک اور شاندار کارنامہ ۔۔۔۔ نامور پاکستانی سیاستدان کے دو بیٹوں کو مال سمیت گرفتار کر لیا


پشاور (ویب ڈیسک) اے این ایف نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کے 2بیٹوں کو منشات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ اے اینف ذرائع کے مطابق انسدادِ منشیات فورس نے عمران آفریدی کے بیٹوں کامران اور عرفان کو دیگر ملزمان فیضان اور جوہر کے ہمراہ تین گاڑیوں میں منشیا ت کے ساتھ گرفتار کیا۔ ملزمان کو موٹر وے ٹول پلازہ ایم ون کے قریب

منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ منشیات 2 بی ایم ڈبلیو اور سرف گاڑیوں میں سمگل کی جا رہی تھیں۔ ملزمان کے قبضے سے 128 کلو چرس اور افیون برآمد ہوئی جو پشاور سے اسلام آباد اسمگل کی جا رہی تھی۔ اے این پی رہنما عمران آفریدی کو پارٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے جس کا جواب عمران آفریدی نے دے دیا ہے، عمران آفریدی نے تنظیم کو یقین دہانی کروائی اور رو برو کہا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتے، ان کے پورے خاندان نے ہمیشہ سے پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی ہے اور تاقیامت تک پارٹی کے اعتماد اور وابستگی کو عملاً نبھائیں گے، نئے اضلاع کے گزشتہ انتخابات میں پارٹی امیدوار کی کامیابی کے لئے انتھک کوشش کی ہے۔ اے این ایف نے ملک بھر میں 25 کارروائیاں کرتے ہوئے 2077 کلوگرام منشیات برآمد کر لی اے این ایف کے ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری ہے، منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونےوالی 13 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث 5 خواتین سمیت 40 ملزمان گرفتار

کئے جا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 15کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی اور اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس