شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

تبدیلی کس کی وجہ سے بدنام ہو رہی ہے ؟ بالآخر وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کر ہی لیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے عوامی مشکلات،کمزورمعیشت اور حکومت پر بڑھتی تنقید کے باعث عوامی مفاد میں 17اہم ترین فیصلے کرلئے ہیں جن کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی اورگیس بل جمع کرانے کی مقررہ مدت6دن سے بڑھا 15دن کرنے کافیصلہ کرلیا گیاہے ۔ بل جمع کرانے کی مختصرمہلت کے باعث بجلی وگیس

صارفین کو سالانہ 10ارب روپے جرمانہ اداکرنا پڑتا ہے ۔ وزیراعظم نے درجہ چہارم کے ملازمین کی وفاقی حکومت میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیلئے حتمی سمری اورتشدد کا شکار بچوں اور دیگر ناانصافیوں کا شکار افراد کیلئے لا ڈویژن ایک ہفتے کے اندر عمران خان لیگل ہیلپ لائن لانچ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ متحدہ عرب امارات،قطر اور دوسرے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کی مدد سے ملازمت کو مواقعوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے ایک ماہ کے اندر4مختص شدہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے تمام متعلقہ وزارتوں کو احکامات ارسال کردئیے ہیں۔ 92نیوز کوموصول سرکاری دستاویز کے مطابق وزیراعظم نے عوامی مفاد میں نئے اقدام کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت توانائی کو سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بجلی اور گیس کمپنیوں نے کیش فلو اورآمدن میں کمی کے باعث اس اقدام کی مخالفت کی ہے ۔ دستاویز کے مطابق وزیراعظم نے درجہ چہارم کے ملازمین کی وفاقی حکومت میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیلئے وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کو

قواعد کو حتمی شکل د ینگے کی ہدایت کی ہے جس سے آئندہ ایک سال کے دوران 10ہزار سے زائد افراد کو ملازمت مل سکے گی۔وزارت خار جہ کے بیرون ملک مشنز کو برآمدات،کاروبار اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے نئی جہت دینے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا ئیگا۔ ایوی ایشن ڈویژن موسم کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے ایک ماہ کے اندر موبائل ایپ متعارف کرائیگا۔ وزارت صحت ایک ہفتے میںپمز کی طرز پراو پی ڈیز میں مریضوں کی سہولت کیلئے قطار اور ٹوکن کا نظام متعارف کرائیگی۔ پانی کی بہتر ترسیل کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جے آئی سی اے کی مدد سے ایک ماہ کے اندر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کریگا۔وزارت قانون بغیر کسی تاخیر کے چائلڈ پورنوگرافی اور تشدد کے خلاف موثر قانون سازی کریگی ۔ تشدد کا شکار بچوں اور دیگر ناانصافیوں کا شکار افراد کیلئے لا ڈویژن ایک ہفتے کے اندر ’’عمران خان لیگل ہیلپ لائن ای میل‘‘لانچ کریگا۔پاکستان ریلویز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری ریلویز کیساتھ ملکر اعلیٰ سطح پر قابل افسران بھرتی

کرینگے ۔ اوور سیز پاکستانی ڈویژن 15دن کے اندر کال سرزمین موبائل ایپ لانچ کریگا۔عوام کو سینٹاور قومی اسمبلی کی کارروائی دکھانے کیلئے عام آدمی گیلری مختص کی جائیگی۔ سرکاری دفاتر میں عوام کی سہولت کیلئے اہل فرنٹ ڈیسک افسران کا تقر ر کیا جائیگا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس