شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی


اسلام آباد (نیوزڈیسک) تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہوگیا، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 487 پوائنٹس تیزی کے بعد 30954 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ہفتے

کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے مزید گر گئی۔ سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں روپیہ ایک مرتبہ امریکی کرنسی پر حاوی رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے تنزلی کے بعد 156.50 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری طرف انٹر بینک میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ڈالر میں 8 پیسے کی کمی دیکھی گئی، ملک بھر میں جس کے بعد امریکی کرنسی 156.30 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے دو روز پیر اور منگل کو سرکاری تعطیل کی وجہ سے مارکیٹیں بند رہیں۔ اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر بہتری دیکھنے میں ریکارڈ کی گئی، مارکیٹ کا 100 انڈیکس میں زبردست 487 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس میں کاروباری روز کے دوران 1.58 فیصد تیزی دیکھی گئی، انڈیکس 487 پوائنٹس تیزی کے بعد 30954 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس