شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

وزیراعظم کی جانب سے جمعہ کو کشمیریوں کے حق میں ریلی کا اعلان، شاہد آفریدی نے کہاں جانے کا اعلان کر دیا؟


اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے جمعے کو مظفر آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بتاﺅں گا کشمیر میں بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے۔ پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے بھی وزیراعظم کی تقلید کرتے ہوئے جمعہ کے روز مظفر آباد جانے کا اعلان کر دیا ہے اور قوم سے بھی اپیل کی ہے

کہ وہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکلیں۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کیلئے وزیراعظم کا ساتھ دیں۔ اس مقصد کیلئے میں جمعہ کو مظفر آباد جاﺅں گا، آپ بھی آئیں کیونکہ ہر آواز معنی رکھتی ہے۔“





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس