شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

رانا صاحب کی حالت بہت خراب ہے اور وہ جیل میں ۔۔۔۔ مبشر لقمان نے نامور (ن) لیگی رہنما کے حوالے سے تشویشناک خبر دے دی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف تجزیہ کار اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی جیل میں طبیعت بہت خراب ہے ، علاج ان کا حق ہے ، ان کو بھی علاج کروانے کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے جس طرح نواز شریف کو رہا کیا گیا تھا ۔ اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ میں خود ایک کیس کو

اسلام آباد میں بھگت رہا ہوں ، اس کیس میں جب میں دوپیشیوں پر نہ جاسکوں تو میرے وارنٹ نکل آتے ہیں ۔ انہوں نےکہا کہ ویڈیو سکینڈل میں جب اچانک تین لوگوں کے نام نکالے جاتے ہیں تواس پر حیرانی ہوتی ہے،اس کیس کا جو پراسس ہوا ہے اس میں کوئی تفتیش نہیں ہوئی ، ویڈیو والے بیان کا کوئی فرانزک نہیں کروایا گیا ، اس پر بہت حیرانی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر کیس کو اس کے میرٹ پر دیکھنا پڑتاہے ، مجھے تشویش اس بات پر ہے کہ ہمارے کچھ فیصلے ایسے آرہے ہیں جن کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں کہ یہ کس قسم کے فیصلے ہورہے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر جواصل کیس ہے ، اس میں تو جج صاحب نے ان کو بری کردیا تھا ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ رانا ثناءاللہ کی جیل میں طبیعت بہت خراب ہے ، علاج ان کاحق ہے ،ان کو بھی علاج کروانے کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے جس طرح نواز شریف کورہا کیا گیا تھا ۔انہوں نےکہا کہ میں نے اپنے ذرائع سے پتہ کروایا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی طبیعت بہت خراب ہے ۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ کو جیل میں گھر کا پرہیزی کھانا فراہم کرنے کی درخواست پر میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی گئی ،عدالت نے

درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں رانا ثنا اللہ کو جیل میں گھر کا پرہیزی کھانا فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ راناثنااللہ دل کے مریض ہیں، لہٰذاانہیں گھریلوپرہیزی کھانادیاجائے،جیل کاکھاناراناثنااللہ کیلئے مضرصحت ہے،اے این ایف وکیل نے رانا ثنا اللہ کی میڈیکل رپورٹ جمع کرادی جس پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس