شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ٹیم سے کیوں نکالا ؟ نوجوان کرکٹر نے خودکشی کرلی


کراچی (نیوزڈیسک) کرکٹ کھیلنے کے مواقع نہ ملنے پر سابق انٹر نیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق انٹر نیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے گزشتہ رات گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ۔ کے سی سی اے زون4کا کرکٹر محمد زریاب انڈر 19لیول پرکراچی کی نمائندگی کرچکا تھا تاہم بعد

میں سلیکٹرز اور کوچز نے انہیں زائد العمر قرار دے کر ٹیم سے نکال دیا اور ان کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر محمد زریاب نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا ۔محمد حنیف کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو کوچز اور سلیکٹرز کے رویے نے خود کشی کرنے پر مجبور کیا ہے ،پی سی بی سے اپیل ہے کہ وہ فوری ایکشن لے کر دوسروں کے بچوں کو بچائے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس