شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پی آئی اے نے مسافروں کو کونسی شاندار سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا؟ مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری


اسلام آباد(ویب ڈیسک )پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی سہولت فراہم کردیا،اب انہیں آن لائن ٹیکسی ’کریم‘ کی جانب سے فری سروس فراہم کی جائے گی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قومی ائیرلائن ائیرمارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کریم نے حکام کے اقدام کو سراہیا۔پی آئی اے کے

مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کریم ٹیکسی سروس اور قومی ائیرلائن کے حکام کے درمیان معاہدے کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ایم او یو کے مطابق کریم پی آئی اے کے مسافروں کو گھر سے ائیرپورٹ اور ائیرپورٹ سے گھر تک فری سروس فراہم کرے گی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کے ردعمل کا خیرمقدم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، عالمی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کے ردعمل کا خیرمقدم کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔ واضح رہے اقوام متحدہ کی کمشنربرائے انسانی حقوق مشیل بلاچیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کرفیو اور لاک ڈاؤن

میں نرمی لائے، مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ذرائع مواصلات معطل ہیں، مقبوضہ کشمیر میں پرامن مظاہروں پر پابندی ہے جبکہ سیاسی رہنماؤں کو جیلوں میں بند کردیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی کمشنربرائے انسانی حقوق مشیل بلاچیٹ نے ہیومن رائٹس کمیشن کے 42 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کرفیواور لاک ڈاؤن میں نرمی لائے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے انسانی حقوق متاثر ہونے پر سخت تشویش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ذرائع مواصلات معطل ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پرامن مظاہروں پر پابندی ہے جبکہ سیاسی رہنماؤن کو جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔بھارت کو چاہیے کہ کرفیومیں نرمی پیدا کرے اور لوگوں کو بنیادی سہولتوں تک رسائی فراہم کرے۔ اسی طرح وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جنیوا پہنچ گئے ہیں، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم بے نقاب ہورہے ہیں۔انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج شروع ہو اہے۔ جس میں وزیرخارجہ 42 ویں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جنیوا میں دنیا کو کشمیر کی صورتحال پر آگاہ کرنے کا موقع

ملے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیان میں کرفیو،مواصلاتی اور دیگر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس