شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پاک بحریہ نے اپنا نیا پرومو جاری کر دیا ، ویڈیو نے قوم کا لہو گرما کر رکھ دیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاک بحریہ نے یوم بحریہ کے موقع پر نیا پرمو جاری کر دیا-ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پرومو میں شہدائے کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پرومو میں شہداء پاکستان اور غازیوں کے راستے پر چلنے والے نئے خون کو سلام پیش کیا گیا ہے – ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ آفیسرز اور

اور جوانوں کا وطن کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم بھی پرومو کا حصہ ہے۔ دریں اثناپاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکومنٹری ”ضربِ آب“ریلیز کر دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکومنٹری ”ضربِ آب“ریلیز کر دی۔ ضربِ آب بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی سپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومنٹری سپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔دوسری جانب پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے جدید ترین 2300 ٹن آف شور پٹرول ویسل II-( کارویٹ ) کی لانچنگ کی تقریب رومانیہ کے ڈامن شپ یارڈ گلاٹی میں منعقد ہوئی۔ لانچنگ کی تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف سٹاف( پر سنیل) وائس ایڈمرل اطہر مختار تھے۔لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے میری ٹائم شعبے میں کارویٹ جہازوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں کہا کہ یہ جہاز پاک بحریہ کا حصہ بننے پر بحری سرحدوںکے دفاع کے سلسلے میں پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافے کا باعث ہوں گے او ر اس

سے بحر ہند میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے خود مختا راقدام ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔ مہمان خصوصی نے ڈامن شپ یارڈ کے پیشہ ورانہ معیارکو سراہتے ہوئے کارویٹ کی صورت میں پاک بحریہ کو بہترین ٹیکنالوجی کی منتقلی کے سلسلے میں شپ یارڈ کے تعاون کی تعریف کی۔کارویٹ درمیانے سائز اور وزن کے جہاز ہیں جو مختلف مقاصد کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ پاک بحریہ کیلئے دو کارویٹ جہازوں کی تیاری کا معاہدہ سال 2017 میں طے پایا تھا۔لانچنگ کی تقریب میں رومانیہ کے چیف نیول اورسیئر، ڈامن شپ یارڈ ، گو رینچم اورگلاٹی کی اعلیٰ انتظامیہ ، پاک بحریہ اور وزارت دفاعی پیداوار کے حکام نے شرکت کی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس