شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

“چاند پر بھارتیوں کا داخلہ ممنوع ہے” بھارت کا چاند مشن ناکام ہونے پر اداکارہ وینا ملک بھی میدان میں آگئیں


لاہور (ویب ڈیسک) میزبان و اداکارہ وینا ملک نے بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر پر مزاح ٹوئٹس کئے ہیں۔ اداکارہ نے بھارتی چاند مشن کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’چندا نے بھارت کو ماموں بنادیا۔‘ ایک ٹوئٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کو ٹوائلٹس کی زیادہ ضرورت ہے۔ وینا ملک نے ایک مزاحیہ ٹوئٹ کی کہ چاند پر بھارتیوں کا داخلہ ممنوع

ہے۔ وینا ملک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں یہ خبر بننے والی ہے کہ بھارتی مشن کی ناکامی میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس