شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بریکنگ نیوز: پاکستان کی مشہور تحریک کے مرکزی رہنما کو قتل کر دیا گیا


صوابی(ویب ڈیسک) خدائی خدمت گار تحریک کے بزرگ کمانڈر اور سالار اعلیٰ حاجی فضل خالق کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس تھانہ پرمولی کی رپورٹ کے مطابق حاجی فضل خالق ہفتہ کی شام اپنے گھر واقع موضع شیوہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے

نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ خدائی خدمت گار تحریک کے بزرگ کمانڈر اور سالار اعلیٰ حاجی فضل خالق کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس تھانہ پرمولی کی رپورٹ کے مطابق رہبر تحریک خان عبدالولی خان کیدستراست۔اے این پی کے کمانڈر حاجی فضل خالق ہفتہ کی شام اپنے گھر واقع موضع شیوہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔مقتو ل کی لاش فوری طور پر کالوخان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔پو لیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہم بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے ۔ واضح رہے کہ خدائی خدمتگار آزادی ہند کی ایک تحریک جو عدم تشدد کے فلسفے پر برطانوی راج کے خلاف صوبہ خیبر پختونخوا کے پشتون قبائل نے

شروع کی تھی۔ اس تحریک کی سربراہی خان عبدالغفار خان نے کی جو مقامی طور پر باچا خان یا بادشاہ خان کے نام سے معروف تھے۔ بنیادی طور یہ تحریک پشتون علاقوں میں سماجی و فلاحی کاموں کے لیے ترتیب دی گئی تھی جس کا مقصد تعلیم کے متعلق شعور اور خوں ریزی کے خلاف بیداری پیدا کرنا تھا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس