شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اپوزیشن جماعتیں شاہ محمود قریشی سے بطور وزیراعظم پلی بارگین کوتیار


لاہور(نیوزڈیسک) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماء شاہ محمود قریشی کوبطور وزیراعظم پیسا دینے کو تیار ہیں، اپوزیشن کے قید رہنماء عمران خان کو ہٹاناچاہتے ہیں،اور ان ہاؤس تبدیلی چاہتے ہیں،اپوزیشن جماعتیں کہتی ہیں کہ شاہ محمود قریشی کو لے آئیں، پیسا بھی دیں گے، قانون سازی میں تعاون بھی کریں گے۔ انہوں نے نجی

ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانافضل الرحمان کے مارچ میں مدارس کے طلباء باہر نکل آئیں اور صورتحال قابو سے باہر ہوجائے۔جو سیاست سے آؤٹ ہوگئے ہیں ،جیسے نوازشریف دوبارہ وزیراعظم بن رہے ہیں، ناہلیت ختم ہورہی ہے، تحریک کے بعد الیکشن کا اعلان ہوجائے گا ایسا کچھ بھی نہیں ہونے جا رہا، این آراو بھی نہیں ہونے جا رہا، پلی بارگین کا آپشن بھی موجود ہے، لیکن اپوزیشن رہنماء پلی بارگین کرنا چاہتے ہیں ، وہ کہتے کہ عمران خان کی جگہ کوئی اوربندہ لے آؤ، پیسا بھی دے دیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ دوسرا بندہ کون ہے؟ توکہتے شاہ محمود قریشی کا نام لیتے ہیں ، وہ ہمیں منظور ہیں۔شاہ محمود قریشی ایسا نہیں چاہتے لیکن اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں۔کیونکہ عمران خان کا جارحانہ انداز اپوزیشن کو منظور نہیں ہے۔اپوزیشن گرفتار رہنماء کہتے ہیں کہ عمران خان کو سائیڈلائن کردیں ، پیسے بھی دیں گے، تعاون بھی کریں گے۔اب اسلام آباد میں دھرنے سے متعلق پوری تیاری کی جارہی ہے۔ کراچی اورسندھ کے حالات کشیدہ ہونے جا رہے ہیں، ایم کیوایم لندن بھی دوبارہ متحرک ہورہی ہے۔حالات خراب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں

نے کہا کہ اعجاز شاہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، وہ بیمار ہیں،حالانکہ وہ سیاست اور سارے معاملات کو بڑی اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ان کی وزارت داخلہ جونشست ہے وہاں پرویزخٹک آنے کی خواہش رکھتے ہیں، ان کا اپنا ایک گروپ ہے۔ جہانگیرترین کل بھی یہ بات کی ہے کہ میرے اور شاہ محمود قریشی کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔پرویزخٹک وزارت داخلہ کیلئے بڑھ رہے ہیں۔عمران خان اس تما م ترصورتحال سے آگاہ ہیں۔شاہد مسعود نے کہا کہ حکومت نے ”احتجاج اور مظاہرے ،شریعت اور قانون کی نظرمیں “کے عنوان سے ایک مسودہ تیار کیا ہے ، اگلے چار پانچ روز میں حکومت یہ مسودہ اسلامی نظریاتی کونسل میں پیش کرے گی۔مسودے میں اپوزیشن ، ڈاکٹرز، اساتذہ، وکلاء احتجاج کرتے ہیں اور نقصان ہوتا ہے توذمہ دار کون ہوگا؟ فیض آباد دھرنے کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔اس مسودے میں ترکی، ایران ، امریکا، برطانیہ مختلف اسلامی ممالک کا آئین کیا کہتا ہے؟





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس