شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بھارت میں تباہی مچانے کیلئے آئی ایس آئی کے 4 ایجنٹ داخل ہوچکے


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت نے پورے ملک کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں آئی ایس آئی کے 4 ایجنٹ داخل ہو گئے آئی ایس آئی کے ایجنٹ افغان پاسپورٹ پر بھارت میں داخل ہوئے جو کسی بھی وقت دہشت گرد کاروائی کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر پرانے

واویلے کرنا شروع کر دئیےہیں۔ جنگی جنون میں سوار بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کے ایجنٹس پر مشتمل 4 لوگوں کا گروپ بھارت میں داخل ہو چکا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے معاملے کا علم ہونے کے بعد راجستھان اور گجرات کی سرحد سمیت پورے ملک میں ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ضلع کے تمام پولیس اسٹیشن میں بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کے ایجنٹ ملک میں کسی بھی وقت دہشت گرد کاروائی کر سکتے ہیں۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہجوم والے علاقوں جیسے ہوٹلوں اور بس اسٹیشنوں پر سخت چیکنگ کی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔پولیس کو مخصوص علاقوں میں چیکنگ پوائنٹس اور گاڑیوں پر نظر رکھنے اور ملزمان سے پوچھ گچھ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔جب کہ دوسری جانب بھارت جنگ کی بھڑکیں بھی مار رہا ہے۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی وقت جنگ کے لیے تیار ہیں۔ لیکن بھارتی ائیر چیف نے اپنی فضائیہ کی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا۔ بھارتیائیر چیف بی ایس دھنویا نے اپنے ہی ادارے کا پول کھول دیا۔بھارتی فضائیہ کتنی قابل ہے،سربراہ نے خود ہی بتا دیا۔ بھارتی ائیر چیف کا کہنا ہے کہ ہم 44

سال پرانے 21 مگ طیارے استعمال کر رہے ہیں۔اتنی پرانی تو کوئی گاڑی بھی نہیں چلاتا۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہم پرانے طیارے استعمال کر رہے ہیں۔
آپ چاہیں گے





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس