شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بھارتی حکومت کے کشمیریوں پر مظالم، وزیراعظم عمران خان نے مودی حکومت کیلئے زوردار پیغام جاری کر دیا


اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسئلہ کشمیر پر 50 سال کے بعد اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہونے جارہاہے تاہم اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے مودی حکومت کو خبر دار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” فاشسٹ مودی حکومت یاد رکھے کہ کشمیریوں کی

جدوجہد آزادی کو شکست نہیں دی جا سکتی ، طاقت سے صرف فوج اور دہشتگردوں کو ہرایا جا سکتا ہے ، کشمیری موت سے نہیں ڈرتے ہیں ، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو اپنے مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی ہے ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ وادی میں ہندو توا نظریے پر مبنی کارروائیاں بری طرح ناکام ہوں گی ، کشمیریوں کی جدو جہد آزادی دبانے کیلئے مودی حکومت کے فاشٹ ہتھکنڈے ناکام ہوں گے ، آزادی کیلئے متحد قوم کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ہے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس