شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

احتساب عدالت نے نیب کی آصف زرداری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی اور ۔۔بڑی خبر آ گئی


اسلام آباد (نیوزڈیسک)احتساب عدالت نے نیب کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیاہے اور 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران آصف زرداری پیش ہوئے ، نیب پراسیکیوٹر

نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں نئی پیش رفت ہوئی ہے ، ایک ملزم نے بیان دیاہے ، آصف زرداری سے کنفرنٹ کروانا ہے ،مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ ایک ہی بار 90 روز کا ریمانڈ دیدیں ، 90 روز کا نہیں ہو سکتا لیکن 14 روز کا تو ہو سکتے ہیں ، یہ 4 روز کا ریمانڈ لے کر پھر اگلی بار آکر نیا ریمانڈ مانگ لیتے ہیں ، بار بار پیشی سے نقصان سرکاری خزانے کو ہو رہاہے ۔ عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آصف زرداری کو جویڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس