شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور جوان شہید


راولپنڈی (نیوزڈیسک) : لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔ آج صبح ایک مرتبہ پھر سے بھارتی فورسز نے ایل او سی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا۔ ترجمان پاک فو میجر جنرل آصف غفور نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ایل او سی پر بھارتی

فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کا مزید ایک جوان شہید ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ سپاہی محمد شیراز ایل او سی کے بٹل سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کی زد میں آئے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی تھی۔ اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےبتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب ادھر وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ کی مذمت کی۔ اور اس فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے جوانوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ خیال رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی اقدام کے بعد ایل او

سی پر بھارتی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔بھارت کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ میں غیر معمولی اضافہ اس وقت سامنے آیا جب مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری توجہ دے رہی ہے جبکہ آج ہی اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے جو آج ہو گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس