شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سرحد پار سے فائرنگ،پاک فوج کی جوابی کاروائی سے بھارتی فوج کے کئی مورچے تباہ


راولپنڈی (نیوزڈیسک) : موجودہ صورتحال میں اپنی ہٹ دھرمیوں اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایک مرتبہ پھر جارحیت پر اُتر آیا ہے۔ اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیےبھارت نے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ میں

غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےبتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔ایل او سی پر بھارت کی فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جوابی کاروائی سے کئی بنکرز تباہ ہو گئے۔جب کہ کئی بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ ایل او سی پر بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ شہید ہونے والے سپاہیوں کا تعلق لاہوراور خانیوال سے ہے۔شہید لانس نائیک تیمور کا تعلق لاہور سے ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ میں غیر معمولی اضافہ اس وقت سامنے آیا جب مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری توجہ دے رہی ہے جبکہ آج ہی اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے جو کل ہو گا۔ اس سے قبل بھارت کی گھناؤنی سازش کی خبریں بھی موصول ہوئی تھیں جن کے مطابق بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم سے عالمی توجہ ہٹانے کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ جارحیت پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اب نئے ڈرامے کی تیاری کر لی ہے۔ جس کے تحت بھارتی فوج

نے اپنے ہی علاقے میں جعلی کارروائی کی منصوبہ بندی کر لی۔خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم جاری رکھے اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئے جس پر پاکستان نے عالمی برادری کی توجہ اس مسئلے کی جانب بارہا مبذول کروائی تھی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس