شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ سرحد پر پہنچنا شروع کر دیا


لاہور (نیوزڈیسک) نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ سرحد پر پہنچنا شروع کر دیا، سینئر صحافی حامد میر کے مطابق مجھے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے دستے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول پہنچ رہے ہیں، کشمیری عوام کا جوش و جذبہ

عروج پر ہے اور ان کی جانب سے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے بلند کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے دستے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول پہنچ رہے ہیں: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں حامد میر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے پاک فوج کی تازہ ترین نقل و حرکت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ حامد میر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول پہنچ رہے ہیں۔ پاک فوج کے دستوں کو دیکھ کر کشمیری عوام کا جوش و جذبہ عروج پر ہے اور ان کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرا کر فوجی جوانوں کا استقبال کیا جا رہا ہے۔ جبکہ کشمیری عوام کی جانب سے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے کے بعد سے سرحدی علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں۔ ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ

بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحد پر فوج اور ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ جبکہ پاک فوج بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت الرٹ ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس