لاہور (نیوزڈیسک) ایم کیو ایم صوبائی حلقہ143لاہور کے ٹکٹ ہولڈر ابوبکر نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر کامل علی آغا نے
مسلم لیگ میں نئے شامل ہونے والوں کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں سے مسلم لیگ مضبوط اور مستحکم ہوگی انہوںنے کہا کہ ہمارے دروازے سب ساتھیوں کیلئے ہمیشہ کھلے رہے ہیں ہم ہر شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرینگے۔ انہیں مسلم لیگ کی تنظیم نو میں اہم عہدے دیے جائیں گے۔