شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

احتساب عدالت پیشی پر پولیس سے تصادم،عظمیٰ بخاری سمیت8 نامزداور150 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج


لاہور(نیوزڈیسک) احتساب عدالت میں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پیشی پر کارکنوں اور پولیس میں تصادم کے معاملے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے ایف آئی آر میں عظمیٰ بخاری، توصیف شاہ ، وحیدگل اور مہرمحمود احمد سمیت 8 نامزد اور150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،ایف آئی آر کے

متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو تشدد سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پتھراؤ سے کانسٹیبل نثار کے سر پر گہری چوٹ آئی، مقدمے میں توڑ پھوڑاور کارسرکار میں مداخلت سمیت نقص امن کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں سمیت کارکنوں کے خلاف مقدمے کا اندراج سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں کیا گیا۔یاد رہے گزشتہ روز احتساب عدالت میں مریم نواز، حمزہ شہباز اور رانا ثنااللہ کو پیش کیا گیا تھا،اس موقع پر لیگی کارکنوں کا پولیس سے عدالت میں داخل ہونے سے روکنے کی وجہ سے تصادم ہو گیا تھا اور پنجاب پولیس کے ایک اہلکار نے عظمیٰ بخاری کے جسم کو نامناسب انداز سے چھوا تھا جس کے بدلےمیں عظمیٰ بخاری نے پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کر دیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ اب خبرآگئی ہے کہ اہلکار کیخلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی لیکن عظمیٰ بخاری کیخلاف ہی مقدمہ درج کرلیا گیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس