شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

عید کے لیے نئے نوٹ کہاں سے اور کتنے میں مل سکتے ہیں؟ حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی


کراچی(ویب ڈیسک ) عید الضحیٰ پر عوام کو نئے نئے نوٹوں کی فراہمی کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے 284 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق عید الضحیٰ کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن نے کمرشل بینکوں کو مجموعی طور پر 274 ارب روپے

کے نئے نوٹ فراہم کیے گئے جبکہ 10 ارب روپے اسٹیٹ بینک کی کیش کاونٹرز سے جاری کیے گئے۔کمرشل بینکوں کو مجموعی طور پر 12 ارب روپے کے 100 روپے مالیت تک کے نئے نوٹ جاری کیے گئے اور عیدکی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم آپریشنز کو مؤثرانداز میں جاری رکھنے کے لیے کمرشل بینکوں کو بڑی مالیت کے کے نئے اور عمدہ معیار کے اے ٹی ایم نوٹ بھی فراہم کیے گئے۔دوسری طرف شوبز کی ایک خبر کے مطابق کینیڈین نڑاد مراکشی بولی وڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں کیریئر کے ابتدائی دنوں میں غیر ملکی ہونے کی وجہ سے ان کی حوصلہ شکنی کی گئی۔نورا فتیحی نے دعویٰ کیا کہ بولی وڈ میں کیریئر بنانے کے لیے جب وہ کینیڈاے سے بھارت منتقل ہوئیں تو انہیں سخت مشکلات پیش ا?ئیں، ان کے ساتھ ماڈلنگ ایجنسیوں سمیت انہیں کام دینے کے لیے اوڈیشن لینے والے افراد نے بھی ان کی تضحیک کی۔ایک انٹرویو میں مراکشی نسل سے تعلق رکھنے والی کینیڈین نڑاد بولی وڈ ڈانسر کا کہنا تھا کہ بھارت منتقل ہونے کے بعد انہیں ابتدائی دنوں میں سخت مشکلات برداشت کرنی پڑیں۔نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ بھارت دوسرے ممالک کے لوگوں کے لیے ا?سان ملک نہیں ہے، یہاں پر غیر ملکیوں کے ساتھ ا?

غاز میں اچھا رویہ نہیں کیا جاتا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں جگہ بنانے کے لیے ابتدائی دنوں میں وہ کرائے کے ایک فلیٹ میں 8 لڑکیوں کے ساتھ رہتی تھیں اور انہیں وہاں بھی تنگ کیا گیا۔نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ رہنے والی لڑکیوں نے ان کا پاسپورٹ چرا لیا تھا جب کہ ایک ایجنسی ان کے 20 لاکھ روپے کھا گئی تھی۔مراکشی نڑاد کینڈین ڈانسر کا کہنا تھا کہ ابتدائی دنوں میں اوڈیشنز کے دوران ان کا مذاق اڑایا گیا اور اوڈیشن لینے والے افراد درست ہندی زبان نہ بولنے پر ان کے سامنے ہی ان پر ہنستے تھے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس