شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

وزیراعظم عمران خان کے خلاف اہم کیس کی سماعت کب ہو گی ؟ تازہ ترین خبر


لاہور(ویب ڈیسک)سیشن عدالت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی، عدالت نے شہباز شریف کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست پر بھی جواب طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد امجد خان نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل ساجد منور قریشی نے عدالت میں موقف

اختیار کیا کہ میاں شہباز شریف نے وزیراعظم کے خلاف ہرجانہ کی بے بنیاد درخواست دائرکی،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں پہلے ان کی تفصیلات منگوائی جائیں، شہباز شریف کے وکیل محمد سعدنے کہا کہ سینئروکیل موجود نہیں جواب داخل کرنے کی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی۔ گزشتہ برس بھی عمران خان کے خلاف کیس ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں بابر اعاوان انکے وکیل تھے تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز ملک نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف احتیار کیا گیا کہ عمران خان نے 100 کروڑ رشوت دینے کا جھوٹا الزام لگایا،درخواستگزر کا کہنا تھاکہ عمران خان نے شہباز شریف پر بے بنیاد الزام لگائے اور دھرنے کو ختم کرنے کے لئے رشوت کی پیشکش بھی کی،اس طر ح کے بیانات عمران خان دیتے رہے ہیں جس کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی شہرت متاثر ہو ئی، ن لیگ کو بدنام کرنے کاور ان کی سیاسی شاخ کوعمران خان نے بہت متاثر کیا ہے، درخواستگرز نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ وزیر

اعظم عمران خان کو10 کروڑ ہر جانہ ادا کرنے کا حکم دے ۔جبکہ وزیراعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف کیسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں، عدالت نے شہبازشریف کے وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر سابقہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے الزام لگایا تھا کہ رشوت کے الزامات لگانے سے انکی اور انکی جماعت کی سیاسی ساخت برباد ہوئی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس