شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے ایسا نام سامنے آگیا جسے پاکستانی شائقین کرکٹ جانتے تک نہیں


کرائسٹ چرچ (نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے ایسا نام سامنے آگیا جسے پاکستانی شائقین کرکٹ جانتے تک نہیں، نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی، پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان۔ نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ اکتوبر 2018 میں

مائیک ہیسن نے کنگز الیون پنجاب کی کوچنگ کیلئے دو سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم انہوں نے معاہدہ کو ختم کرتے ہوئے عہدے سے الگ ہونے کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا ۔نیوزی لینڈ کے سابق کوچ نے کنگز الیون سے ناطہ توڑنے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا تاہم رپورٹس کے مطابق ان کی نظریں انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقا یا بنگلادیش ٹیم کی خالی ہونے والی کوچنگ پوزیشنز پر ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس