شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سری لنکا کا دورہ پاکستان، ٹیسٹ میچز کی تاریخیں سامنے آگئیں


لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ سیریز کیلئے تاریخیں دے دی ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکا کا سکیورٹی وفد بھی پاکستان میں موجود ہے۔سکیورٹی وفد کی رپورٹس کی روشنی میں

سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں ٹیسٹ میچز کی تاریخیں سری لنکا کرکٹ کو دے دی ہیں جس کے تحت پہلا ٹیسٹ نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں یکم سے 5 اکتوبر تک کھیلنے جب کہ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سری لنکن ٹیم کراچی ٹیسٹ سے تین روز قبل پاکستان آئے گی۔سری لنکن سکیورٹی وفد کراچی میں انتظامات کا جائزہ لے چکا ہے جس کے بعد اب لاہور میں پنجاب حکومت کے سکیورٹی حکام سے ملاقات اور قذافی سٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس