شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کیا یاسر حسین کی اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کرنے سے پہلے ہی خفیہ شادی ہو چکی تھی ؟


کراچی (ویب ڈیسک) اداکار یاسر حسین کی جانب سے گزشتہ دنوں ساتھی اداکارہ اقرا عزیز کو لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران شادی کی پیشکش کے چرچے ابھی تک ہیں لیکن اب اس میں تازہ اضافہ ان تصاویر نے کیا ہے جو اقرا اور یاسر کی آفیشنل منگنی کی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین یہ سمجھ رہے ہیں کہ لکس سٹائل ایوارڈ کے بعد دونوں نے باضابطہ منگنی کی ہے

حالانکہ ان کی منگنی فروری کے مہینے میں ہی ہوچکی تھی۔ اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ جو تصویریں سوشل میڈیا پر نظر آرہی ہیں وہ درحقیقت فروری کے مہینے میں اس وقت لی گئی تھیں جب ان کی اقرا کے ساتھ بات پکی ہوئی تھی۔ لوگ انگوٹھی پہنانے کو منگنی سمجھتے ہیں تو اس لیے انہوں نے سب کے سامنے اقرا کو انگوٹھی پہنائی۔یاسر حسین نے کہا کہ’ آپ لوگ خوش ہوں یا جل کر ککڑ بن جائو، دل میں برا سمجھو یا پاگل ہو کر سڑک پر نکل جائو، میں نے اب تک بھی اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزاری ہے اور آگے بھی ایسے ہی کروں گا۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر اقرا اور یاسر کی منگنی پہلے ہی ہوچکی تھی تو اقرا عزیز نے لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران یاسر کی شادی کی پیشکش پر اتنی حیرت کا اظہار کیوں کیا تھا؟ ۔ اس سوال کا جواب یاسر حسین نے خود ہی دیتے ہوئے کہا کہ ’ ایوارڈز پہ اقرا اس لیے حیران تھی کہ اسے نہیں پتہ تھا کہ میں اتنے لوگوں کے سامنے اسے انگوٹھی پہنائوں گا اور اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ جو تصویریں سوشل میڈیا پر نظر آرہی ہیں وہ درحقیقت فروری کے مہینے میں اس وقت لی گئی تھیں ۔انہوں

نے اداکار جوڑے اسد صدیقی اور زارا نور عباس سے درخواست کی کہ وہ پھولوں ، گجروں والی تصاویر نہ نکالیں ورنہ لوگ کہیں گے کہ شادی بھی فروری میں ہی ہوگئی تھی کیونکہ عوام بھرپور طریقے سے جاسوسی کے موڈ میں ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس