شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

آج عمران خان اور آرمی چیف ،ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے کونسا مطالبہ رکھیں گے؟خبر آتے ہی پورے پاکستان میں دھوم مچ گئی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین آج وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہو گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کی ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بج کر 45 منٹ پر ہو گی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کے لیے پاکستان کے اہم کردار کا خواہشمند ہے۔ملاقات

میں امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 8 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس اہم ملاقات میں شکیل آفریدی کی حوالگی کے بدلے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ہونے والی اس ملاقات کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق آج عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ہونے والی ملاقات پاک امریکہ تعلقات کو ایک نئی سمت دینے کے لیے کافی اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کے میڈیا کی نظریں اس ملاقات پر ٹکی ہوئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ہوں گے۔جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی عمران ٹرمپ ملاقات میں شریک ہوں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان امن عمل، باہمی تعاون کے فروغ ، تجارت، توانائی، دفاع اور جنوبی ایشیا میں انسداد دہشت گردی جیسے امور زیر غور آئیں گے۔وائٹ ہاؤس آمد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خصوصی مہمان

وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان دو ملاقاتیں شیڈول ہیں ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس