شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

شہباز شریف خاندان کے 150 اثاثے منجمد ، خبر آتے ہی پورے خاندان میں ہلچل مچ گئی


لاہور (نیوز ڈیسک ) نیب کے خط پر ایس ای سی پی کی بڑی کارروائی ، شہباز شریف اور ان کے خاندان کے 150اکاﺅنٹس منجمد کردیئے گئے ، بینکوں کومانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔دنیا نیوز کے مطابق نیب کے ایس ای سی پی کولکھے گئے خط پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہباز شریف اوران کے اہل خانہ کے 150بینک اکاﺅنٹس منجمد کردیئے گئے

ہیں۔تمام بینک کو انتباہی مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں کہ شہباز شریف کے خاندان کے 150بینک اکاﺅنٹس کی مانیٹرنگ کی جائے ۔نیب نے نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس کو بھی طلب کرلیا گیا ہے ۔یوسف عباس شریف کے اکاﺅنٹس میں ٹی ٹی کے ذریعے پیسہ منتقل ہوا۔ یوسف عباس شریف کی طلبی چودھری شوگر مل کے حوالے سے کی گئی ہے اور ان کو تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوری کے پیسے کی تمام جائیدادیں ضبط کریں گے، بے نامی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کردیں، یہ پیسااحساس پروگرام کے ذریعے غریبوں پرخرچ کریں گے، مغربی حکمرانوں کو بتاؤں گا، انسانیت کی مدد کرنی ہے تومنی لانڈرنگ کا پیسا چوری ہونے والے ممالک کوواپس کر یں۔انہوں نے آج میانوالی میں میانوالی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میانوالی ایکسپریس چلائی۔پہلا سال مشکل تھا، پیسے کی کمی تھی، مقروض ملک تھا، لیکن اب آسانیاں ہیں۔ پچھلی حکومتوں کے قرضوں کے سود دینے

کیلئے ہم نے قرضے لیے۔ جیسے جیسے وسائل زیادہ ہوں گے، ہم وسائل عام آدمی پر لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میانوالی نے مجھے تب جتوایا جب کسی نے مجھے ووٹ نہیں دیے۔ میانوالی کا مغربی علاقہ، بنوں ، کرک، ڈی جی خان،راجن پورسب پیچھے رہ گئے ہیں۔ ہماری حکومت ان علاقوں کو اوپر اٹھائے گی۔سکولوں میں ٹیچرز ہوں، ہسپتال ٹھیک کرنے ہیں۔ پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے۔ عیسیٰ خیل کے علاقے کے مسائل حل کرنے ہیں۔نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیں گے۔جب میں شروع میں یہاں آتا تھا، توتھانہ کچہری، پٹواری کا مسئلہ تھا ، میں ان مسائل کو ٹھیک کردوں گا۔نمل یونیورسٹی پھیلتی جائے گی، بڑی ہوتی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ میں کرپشن کو ختم کرکے دکھاؤں گا۔میں نے کہتا تھا کہ لوٹا پیسا واپس دلاؤں گا۔آنے والے دنوں میں دیکھیں گے، بے نامی جائیدادوں کو ضبط کرنی شروع کردیں۔تمام چوری کی جائیدادیں ضبط کریں گے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس