شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ورلڈ کپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا :این مورگن


لندن(نیوزڈیسک) عالمی چیمپئن انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا ۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کا ٹائٹل پہلی بار جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران جب آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والے این مورگن سے سوال ہوا کہ کیا آئرش لڑکے کی قسمت نے ورلڈ کپ جیتنے میں کوئی کردار ادا کیا تو این

مورگن نے خوبصورت جواب دیتے ہوئے کہ ان کی عادل رشید سے بات ہوئی تھی جن کا کہنا تھا کہ آج اللہ ہمارے ساتھ ہے تو آج اللہ ہمارے ساتھ تھا ، اس انگلش ٹیم کی خوبصورتی یہی ہے کہ اس میں ہر رنگ اور نسل کے کھلاڑی یکجا ہوکر کھیل رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ ا نگلینڈ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ جیت لیا۔ لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 241 رنز بنائے، کیوی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور نکولس ہینری نے کیا، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا تاہم وہ بڑی شراکت داری قائم نہ کر سکے اور 29 کے مجموعے پر اوپننگ جوڑی ٹوٹ گئی، آﺅٹ آف فام مارٹن گپٹل فائنل میں بھی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کر سکے اور صرف 19 رنز پر ہی چلتے بنے۔ ون ڈاﺅن آنےوالے کین ولیمسن اور اوپنر نکولس ہینری کے درمیان 74 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم کپتان ولیمسن 30 رنز بناکر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوگئے جبکہ

روس ٹیلر صرف 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور نکولس بھی 55 رنز پر ہمت ہار گئے۔کیوی ٹیم کے دونوں آل راﺅنڈرز اہم میچ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، جمی نیشم 19 رنز بناکر پویلین لوٹے اور کولن ڈی گرانڈ 16 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لیتھم 47 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ اور کرس ووکس نے 3،3 جب کہ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کے 242 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن روئے اور بیرسٹو پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 28 رنز پر گر گئی، سیمی فائنل میں جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے جیسن روئے فائنل میں ناکام رہے اور 17 رنز بنا کر چلتے بنے جب کہ 59 کے مجموعے پر جوروٹ کیچ آﺅٹ ہوئے، انہوں نے 7 رنز بنائے۔ 71 کے مجموعی سکور پر بیرسٹو بولڈ ہوگئے، وہ 36 رنز بنا سکے جبکہ کپتان مورگن بھی ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ گئے اور 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔پانچویں وکٹ پر بین سٹوکس اور بٹلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 110 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم کر کے

ٹیم کو میچ واپس لائے، بٹلر 196 کے مجموعی سکور پر آﺅٹ گئے جسکے بعد ایک طرف سے وکٹیں گرتی رہیں تو دوسرے اینڈ پر بین سٹوکس ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے، انگلینڈ کو آخری اوور میں جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے، بین سٹوکس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چھکا لگایا اور اگلی ہی گیند پر 2 رنز بنائے تاہم فیلڈر نے تھرو کیا اور گیند باﺅنڈری پار کر گئی جس سے انگلینڈ کو 4 اضافی رنز مل گئے۔ میزبان ٹیم کو آخری گیند پر جیت کے لیے 2 رنز درکار تھے لیکن دوسرا رن بناتے ہوئے ووڈ رن آﺅٹ ہوگئے اور یوں میچ برابر ہوگیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن اور جمی نیشم نے 3،3 جب کہ گرینڈ ہوم اور ہنری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ونر کے لیے سپر اوور دیا گیا تو انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے بھی 15 رنز بنائے تاہم زیادہ باﺅنڈریز کی وجہ سے انگلینڈ کو فاتح قراردیا گیا۔ میچ وننگ اننگز کھیلے پر بین سٹوکس فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس