شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کیاشعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارت سے دلہن لانے کیلئے تیار؟


لاہور (نیوز ڈیسک ) شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارت سے دلہن لانے کیلئے تیار؟ کھیلوں کے شعبے سے وابستہ صحافی کے دعوے کے مطابق فاسٹ باولر حسن علی جلد شادی کرنے والے ہیں اور ممکنہ طور پر ان کی اہلیہ کا تعلق بھارت سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کھیلوں کے شعبہ سے وابستہ نجی ٹی وی چینل کے ایک

صحافی کی جانب سے پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔صحافی کی جانب سے اشاروں میں بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیا جنریٹر شادی کرنے والا ہے؟ اور دلہن کا تعلق بھارت سے ہوگا؟ یہاں واضح رہے کہ پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی کو جنریٹر کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔صحافی کے اس انکشاف کے بعد سے سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی ہے اور شائقین کرکٹ اور حسن علی کے مداح یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ فاسٹ باولر نے جیون ساتھی کے طور پر کس لڑکی کا انتخاب کیا ہے۔تاہم اس حوالے سے خود حسن علی کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق، تردید یا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ اگر فاسٹ باولر حسن علی بھارت کی کسی لڑکی کو اپنی اہلیہ کیلئے منتخب کرتے ہیں تو یہ پہلا موقع نہیں ہوگا جب کسی پاکستانی کرکٹر نے بھارت سے دلہن لائی ہو۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک، عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان بھی بھارتی خواتین سے شادی کر چکے ہیں۔ اگر حسن علی بھی بھارت کی کسی خاتون سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو پھر وہ بھی شعیب ملک، عظیم بلے باز

ظہیر عباس اور محسن حسن خان کے کلب میں شامل ہو جائیں گے۔ جبکہ اس کلب میں شامل جتنے بھی افراد ہیں وہ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔
آپ چاہیں گے





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس