شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

’’برطانیہ سے شریف خاندان کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی ‘‘


لندن(اے این این )قید میں موجود نواز شریف اور پورے شریف خاندان کی سچائی پر برطانیہ کی مہر ثبت ہو گئی ۔۔۔برطانیہ نے شریف خاندان کی جانب سے زلزلہ زدگان کی رقم چوری کرنے سے متعلق ڈیلی میل کی خبر کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں برطانوی امدادی ادارے

کی جانب سے حکومت پنجاب کو 50 کروڑ پائونڈ دیئے تھے جس میں سے رقم چوری کی گئی ۔اب حکومت برطانیہ کی جانب سے بھی اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2005 کے زلزلے کے بعد برطانیہ کی جانب سے حکومت پنجاب کے ارتھ کوئک ریلیف اینڈ ری کنسٹرکشن اتھارٹی (اررا)کو اسکولوں کی تعمیر کے لیے امداد دی گئی جو تعمیر ہوئے اور جن کا آڈٹ بھی کیا گیا۔برطانوی ٹیکس دہندگان کا پیسہ بالکل ٹھیک جگہ پر خرچ ہوا اور اس امدادی رقم کے ذریعے زلزلہ متاثرین کی مدد کی گئی، ہم پراعتماد ہیں کہ برطانوی ٹیکس دہندگان کے پیسے کو فراڈ سے محفوظ رکھا گیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس