شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سعودی عرب نے باکسر عامر خان کوروضہ رسول ﷺ کا غلاف تحفے میں دیدیا


لندن(نیوزڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو حضرت محمدﷺ کے روضہ مبارک کے غلاف سے نوازا گیا ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کوحضرت محمدﷺکے روضہ مبارک کا غلاف سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ہے جس پر وہ پھولے نہیں سما رہے ہیں۔پاکستانی نڑاد باکسر عامر خان نے

اس بیش قیمتی تحفے کی ایک تصویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بھی شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔ عامر خان نے بتایا کہ یہ تحفہ میری زندگی کا اثاثہ ہے جس پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سعودی عرب میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑ تے ہوئے پہلی بار سپر باکسنگ لیگ کے بڑے مقابلے میں آسٹریلوی باکسربلی ڈب کو ناک آﺅٹ کیا ۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز سٹیڈیم میں ہونے والے مقابلہ میں عامرخان نے اپنا لوہا منوایا۔ عامر خان میچ کے پہلے راﺅنڈ سے ہی حریف پرحاوی رہے،عامر خان نے بارہ راﺅنڈز کے مقابلہ کے چوتھے راﺅنڈ میں ہی آسٹریلوی باکسربلی ڈب کو ناک آﺅٹ کر ڈالا۔عامر خان کی جیت پر سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجا جب کہ قومی پرچم بھی لہرا یا گیا،عامر خان اپنی جیت پرخوش تو تھے مگر انہوں نے بھارتی باکسر ویرت گویت سے مقابلہ نہ ہونے پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔ اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی مقابلہ دیکھا،سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف

نے عامر خان کو گلے لگایا اور مبارکباد دی۔عامر خان کا مقابلہ بھارتی باکسر ویرت گویت سے ہونا تھا مگرکار حادثے میں ویرت گویت کے زخمی ہونے پر بلی ڈب سے انہیں مقابلہ کرنا پڑا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس