شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

شہبازشریف نے نوازشریف کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا


لاہور(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کی سفارش پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے بعد نوازشریف

کےخلاف فیصلہ کالعدم ہوچکا ہے اس لیے نوازشریف کے خلاف دباؤ کے تحت دیے گئے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں اور انصاف کے تقاضے پورے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو اور اس سے جڑے تمام حقائق سچ ثابت ہوگئے ہیں، جج کو ہٹانے کے بعد نوازشریف کو جیل میں رکھنے کا جواز ختم ہوگیا اور انہیں جیل میں ایک منٹ بھی رکھنا اب غیر قانونی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس