شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ختم نبوت قانون میں ٹمپرنگ کی گئی توپہلے میں استعفیٰ دوں گا،فروغ نسیم


اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ختم نبوتﷺ قوانین میں ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی تو سب سے پہلے میں استعفیٰ دوں گا، ختم نبوت پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، اگرکوئی ایسی کوشش کی گئی تو بھرپورمزاحمت کریں گے۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت قوانین میں

ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی سب سے پہلے میں استعفیٰ دونگا۔ ختم نبوت پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ اگرکوئی ایسی کوشش کی گئی تو بھرپورمزاحمت کریں گے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ ریاست پاکستان سے اسلام نکال دیا جائے تو ہندوستان سے الگ ہونے کا کوئی جوازنہیں رہ جاتا۔ عمران خان کی بھی ایسی ہی سوچ ہے۔ مولانا عبدالکلام کی سوچ کو ہندوستان میں شکست دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر کھڑی ہے۔ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر مشترکات پرمتفق ہونے کی ضرورت ہے۔ نورالحق قادری نے کہا کہ امیگریشن کے بعد کسٹم کا معاملہ اسلام آباد اور دیگر ایئرپورٹ پر نمٹایا جائےگا۔ عمران خان کیخلاف پراپیگنڈے کیلئے کبھی معیشت کبھی دوسری بات رکھ لیتے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے رشتے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ نورالحق قادری نے کہا کہ فلسطین سمیت مسلم امہ کے مسائل مل کرحل کرنے کی کوشش کی ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ قومی ہیروز ہی مشکل حالات کو مواقعوں میں تبدیل کرتے ہیں۔ جو دوسروں کیلئے سوچتا ہے اس کیلئے پروردگارسوچتا ہے۔ آج دنیا وزیراعظم عمران خان کے بیانیے کو مان رہی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس