شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بیرسٹر علی ظفر کاتحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان


اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے آج ملاقات کی ، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر قانون دان بیرسٹر علی

ظفر نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو سراہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ سینئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے نگران حکومت میں بطور وفاقی وزیر بھی ذمہ داری سرانجام دے چکے ہیں۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے ولہار سٹیشن “صادق آباد” پر ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری اور حفاظتی معیارات کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعظم نے قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اورتعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ صادق آباد ٹرین حادثہ نہایت افسوسناک ہے۔ وزیر اعظم نے وزیرریلوے کو ہدایت کی کہ ریلوے انفراسٹرکچرسے برتی جانے والی دہائیوں پر محیط غفلت کے فوری تدارک اورحفاظتی معیارات کویقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات میں 50 ارب روپے کی کمی کی ہے۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے دفاع کے بجٹ کو منجمد کیا گیا جبکہ

اس کے برعکس گریڈ ایک سے 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تاکہ نچلے متوسط طبقے پر معاشی بوجھ نہ پڑے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کے لئے 190 ارب روپے مالیت کے احساس پروگرام کا بھی آغاز کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ سابق قبائلی علاقہ جات کی خیبر پختونخوا میں انضمام اور قبائلی علاقوں میں ترقی و خوشحالی کے لئے رقوم مختص کرنا پی ٹی آئی کی حکومت کا کارنامہ ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس