شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

شرمناک ہار کے بعد انڈین ٹیم پر کیا گزر رہی ہے ؟ بڑے کام کی خبر


لاہور (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی بد ترین شکست پر پاکستان میں جشن کا سماں ہے جس میں پاکستانی اداکار بھی بھرپور طریقے سے شریک ہیں اور انڈیا کی ہار کا لطف لے رہے ہیں۔ پاکستانیوں کی جانب سے اس جشن کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ انڈیا نے جان بوجھ کر انگلینڈ سے آسان میچ ہار کر پاکستان کو سیمی فائنل کی

دوڑ سے باہر کیا تھا۔ پاکستانی اداکار اور ٹی وی میزبانفہد مصطفیٰ نے انڈیا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ آفیشل طور پر میرے لیے آج ورلڈ کپ ختم ہوگیا ہے۔ اداکار مرزا گوہر رشید نے بھارتی ٹیم کو شکست پر کھانے کی دعوت دے دی اور کہا ’ آﺅ ہمسائیو، مل کے پیزے برگر کھاتے ہیں۔سینئر اداکار فیصل قریشی کو بھارت کی ہار پر 27 فروری کی وہ چائے یاد آگئی جو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان میں پلائی گئی تھی۔ اداکار فیضان شیخ نے انڈیا کی ہار پر 92 کے ورلڈ کپ کی ایک اور نشانی ڈھونڈ نکالی اور لکھا ’ 92 میں بھی انڈیا ذلیل ہوا تھا۔‘ اداکار عدنان ملک نے انڈیا کی ہار پر اسے تقدیر کا بدلہ قرار دیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس