شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں کئی سو روپے کا اضافہ کر دیا


لاہور (نیوزڈیسک) غریب عوام سے روٹی بھی چھین لی گئی، فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں کئی سو روپے کا اضافہ کر دیا، آٹے کی 80 کلو والی بوری پر 550 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 2 من آٹے کی بوری 2800 سے بڑھ کر 3350 روپے ہوگئی، جبکہ فائن میدے کی بوری پر 700 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی

چکی میں پس رہی غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چونکہ حکومت نے 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے، اس لیے آٹے کی قیمت میں اضافے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔ بتایا گیا ہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی 80 کلو والی بوری پر 550 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 2 من آٹے کی بوری 2800 سے بڑھ کر 3350 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ فائن میدے کی بوری کی قیمت میں بھی 700 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فائن میدے کی بوری 3900 سے بڑھ کر 4600 روپے کی ہوگئی ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے 17 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد قیمت بڑھانا ضروری ہوگیا تھا۔ اس اضافے کے باعث آٹے کے 10 کلو اور 20 کلو والے تھیلے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس