شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

’ہمارے لیے شکست تسلیم کرنا مشکل ہے ‘ ویرات کوہلی نے سیمی فائنل میں ہارکی وجہ بتادی


مانچسٹر (نیوزڈیسک) انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کا کھیل دیکھ کر انہیں لگ رہا تھاکہ قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہے لیکن نیوزی لینڈ کے باﺅلرز نے جو کارکردگی دکھائی وہ شاندار تھی ، انہوں نے مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا ۔ سیمی فائنل میں شکست کے بعد تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا ہمیں

پتا تھا کہ کل کا دن ہمارے لیے بہت اچھا تھا اس لیے ہمیں لگا کہ میچ ہمارا ہے لیکن سارا کریڈٹ نیوزی لینڈ کے باﺅلرز کو جاتا ہے۔ ان کے گیند بازوں نے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا، موسم نے ان کے سوئنگ کو بہت مدد فراہم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدیجا نے گزشتہ دونوں میچز میں شاندار کھیل پیش کیا جبکہ دھونی نے اس میچ میں اس کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ بنائی لیکن بدقسمتی سے وہ رن آﺅٹ ہوگئے۔ ہمارے لیے اسے تسلیم کرنا مشکل ہے لیکن نیوزی لینڈ نے جس طرح کا کھیل پیش کیا فتح ان کا حق تھی۔ ’ سیمی فائنل میں ہماری بیٹنگ بہتر ہوسکتی تھی کیونکہ ہم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران اچھی کرکٹ کھیلی تھی لیکن نیوزی لینڈ نے پریشر کے وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا جس کے باعث وہ اس فتح کے حقدار تھے۔‘





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس