شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

مریم نواز نے جج ارشد ملک کی مزید 2 ویڈیوز جاری کردیں


لاہور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مزید 2 ویڈیوز جاری کی ہیں۔ یہ دونوں ویڈیوز اس ویڈیو کے تسلسل میں جاری کی گئی ہیں جو کچھ روز پہلے جاری کی گئی تھی جس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ن لیگ کے کارکن ناصر بٹ سے نواز شریف کی سزا کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے

دیکھے گئے ہیں۔ مریم نواز نے ایک ویڈیو اس وقت کی جاری کی ہے جب ناصر بٹ جج ارشد ملک کے گھر گئے تھے۔ ن لیگ کی نائب صدر نے اس ویڈیو کے بارے میں بتایا کہ جب ناصر بٹ جج ارشد ملک سے ملاقات کرنے گئے تو ان کی سبز نمبر پلیٹ والی آفیشل کار آئی جس کے ساتھ ناصر بٹ جج صاحب کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ یہ ویڈیو جج ارشد ملک کی جانب سے اپنی پریس ریلیز میں کیے جانے والے دعووں کو جھٹلادیتی ہے۔ مریم نواز نے ایک اور ویڈیو ناصر بٹ کے جج ارشد ملک کے گھر میں داخل ہوتے وقت کی شیئر کی ۔ اس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’ ناصر بٹ جج صاحب کی رہائش گاہ میں داخل ہورہا ہے، جج ارشد ملک اندر داخل ہوتے ہیں ، ناصر صاحب سے ملتے ہیں اور لائٹس آن کرتے ہیں۔‘

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس