شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

حامد میر وزیراعظم اور اسٹبلشمنٹ کیخلاف کھل کر سامنے آگئے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میرنے وزیراعظم عمران خان اور اسٹبلشمنٹ کیخلاف کھل کر میدان میں آنے کا اعلان کر دیاہے اور کہاہے کہ اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ ہم چپ ہو جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ، ہم آپ کو ایکسپوز کریں گے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں حامد میر خطاب کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ،

حامد میر کا کہناتھا کہ یہ ہماری پہلی اور آخری تقریر نہیں ہے بلکہ اب یہ سلسلہ جاری رہے گا ، ہم شہرشہرجائیں گے اور اپنی کمیونٹی کو اکھٹا کریں گے کیونکہ ہم نے پاکستان کی جنگ لڑنی ہے ، اس وقت پاکستان کی بقا اور سلامتی خطرے میں ہے ، پاکستان کے آئین اور قانون کو بوٹ کی نوک پر لکھا جارہاہے ، پاکستان کو قائم رکھنا اور بچانا ہے تو اسے صرف 1973 کا آئین ہی بچا سکتا ہے ، جو لوگ اس آئین کے دشمن ہیں وہ پاکستان کے دشمن ہیں ، اس آئین نے ہمیں جو آزادی دی ہے ہمیں اس آزادی کی خاطر لڑنا ہے ، اگر ہم نے تھوڑے بہت معاشی مسائل کے باعث کمپرومائز کیے تھے یا کبھی ملکی مفاد کے نام پر کسی کو کہا کہ چپ ہو جاؤ ، اب ہم چپ نہیں ہو ں گے ، اب کھلی لڑائی ہو گی ، جو پہلے ہم اصلاحات استعمال کرتے تھے کہ آپ بھی ایکسپوز نہ ہوں اور ہم بھی مسئلے میں نہ آئیں ، اب وہ جھاکا بھی ختم اور کھل کر بات ہو گی ۔ حامد میر کا کہناتھا کہ اگر آپ باز نہیں آئے تو ہم کھل کر آپ کا نام لیں گے ، میں وزیراعظم عمران خان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر ہم سڑکوں پر نکل آئے تو عمران خان آپ کہیں کے نہیں رہیں گے ، آپ سیاستدان میڈیا کی آزادی کی وجہ سے بنے ہیں ،

پاکستان کا میڈیا آزاد تھا تو عمران خان سیاستدان بنا ، یہ وہی آدمی ہے جو کہ 2002 کی اسمبلی میں اپنی پارٹی کا واحد رکن تھا ، نوازشریف اور بینظیر بھٹو پاکستان میں نہیں تھے اس وجہ سے ہم انہیں پروگراموں میں بلاتے تھے ، کالم لکھتے تھے ، ان کو سپیس ملی کیونکہ یہ اسٹبلشمنٹ کو چیلنج کرتے تھے ، اس وقت پاکستان میں اسبٹلشمنٹ کو چینلج کرنے والا کوئی نہیں تھا ، وہ صحافی جنہوں نے آپ کو سیاستدان بنایا آپ کے دور میں ان کی آواز دبائی جائے گی تو کیا آپ کے خیال میں ہم چپ ہو جائیں گے ؟ بھائی ہم نوازشریف ، زرداری ، پیپلز پارٹی ، مشرف ، ضیاالحق اور ایوب خان کے دور میں چپ نہیں ہوئے تو آپ کس کھیت کی مولی ہیں ، آپ کا خیال ہے کہ ہم چپ ہو جائیں گے ؟ ہم آپ کو ایکسپوز کریں گے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس