شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بارش باعث ورلڈکپ کا فائنل نہ ہونے کی صورت میں کون چیمپئن بنے گا؟


لندن (نیوزڈیسک) بارش باعث ورلڈکپ کا فائنل نہ ہونے کی صورت میں کون چیمپئن بنے گا؟، 14 جولائی کو لارڈز میں شیڈول فائنل میچ اگر بارش باعث نہ ہو سکا تو فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں چیمپئن قرار دے دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں کھیلے جا رہے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے دوران کئی میچز بارش کی نظر ہوگئے۔ رواں ورلڈکپ کے

دوران بارش باعث منسوخ ہونے والے میچز کی تعداد ماضی کے کسی بھی ورلڈکپ سے زیادہ ہے۔ اسی باعث آئی سی سی کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے باعث ہی پاکستان کا کمزور حریف سری لنکا کے خلاف میچ منسوخ ہوا، اور اسی باعث پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہی۔ تاکہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ہونے والے میچز بارش سے محفوظ رہے۔ اب جبکہ ورلڈکپ کا سیمی فائنل مرحلہ شروع ہوا ہے، تو پھر سے بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ہے۔ بارش کے باعث بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ 2019 ءکا پہلا سیمی فائنل منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مانچسٹر کرکٹ گراونڈ میں جاری تیز بارش رک نہ پائی جس کے بعد آج میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم کل سے دوبارہ میچ کا آغاز نیوزی لینڈ کی اننگ سے ہی ہوگا۔ نیوزی لینڈ کل 46 ویں اوور سے اپنی اننگ کا دوبارہ آغاز کرے گی۔ جبکہ اگر کل بھی بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا، تو اس صورت میں بھارت فائنل میں پہنچ جائے گا۔ بھارت کو پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کے مقابلے میں برتری حاصل ہے اسی باعث میچ کے دوبارہ آغاز نہ ہونے کی صورت میں بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے

گی۔ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں یہی صورتحال رہی تو آسٹریلیا بہتر پوائنٹس ہونے کی وجہ سے فائنل میں پہنچ جائے گا۔ جبکہ اس تمام صورتحال میں ورلڈکپ کے فائنل کے حوالے سے بھی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اگر 14 جولائی کو بارش باعث فائنل میچ نہ کھیلا جا سکا، تو اس صورت میں اگلے روز میچ کھیلا جائے گا۔ اگر اگلے روز بھی میچ کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا، تو پھر اس صورت میں ورلڈکپ فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے درمیان شیئر کر دیا جائے گا۔ دونوں ہی ٹیمیں ورلڈکپ کی مشترکہ فاتح قرار پائیں گی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس