شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پاکستانیوں ! ڈالر سستا ہو گیا


کرا چی (نیوزڈیسک )پاکستانی عوام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث شدید پریشان دکھائی دیتی ہے جبکہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت بھی عام شہریوں کی زندگی پر براہ راست اثرا نداز ہوتی ہے لیکن اب خوشخبری آ گئی ہے کہ ڈالر کی قدر میں انٹر بینک میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فاریکس ڈیلر ز کا کہناہے کہ انٹر

بینک میں ڈالر کی قدرمیں32 پیسے کمی آئی ہے جس کے بعد ڈالر 15 روپے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔دوسری جانب صبح سورے کاروبار کا آغاز ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 33 ہزار 742 کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور 285 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 34 ہزار 28 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس