شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

نامور اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کر گئیں


کراچی (نیوزڈیسک) : فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ذہین طاہرہ کی عمر 73 برس تھی۔ ذہین طاہرہ گذشتہ کافی عرصہ سے شدید علیل تھیں۔جب کہ گذشتہ ماہ انہیں عارضہ قلب کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ملک کی لیجنڈ ادالارہ کی طبعیت خرابی کی خبر سن کر شوبز سے وابستہ دیگر شخصیات اور ان کے

مداحوں کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی گئی تھیں۔ ہ اداکارہ ذہین طاہرہ کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ذہین طاہرہ کی کچھ روز سے انتقال کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس پر ان کے مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا ، ان کے اہل خانہ کو تعزیتی پیغامات بھیجے اور یہاں تک کہ اُن کی مغفرت کی دعائیں تک کر ڈالیں ۔ ذہین طاہرہ کے انتقال کی خبریں زور پکڑنے لگیں تو ان کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام تر خبروں کی تردید کر دی۔ ذہین طاہرہ کے بیٹے کامران خان نے والدہ کے انتقال کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کی طبیعت ٹھیک ہے۔ کامران خان کا کہنا تھا کہ والدہ اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور اب ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔ تاہم اب ذہین طاہرہ 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں جس پر پوری شوبز انڈسٹری افسردہ ہے۔ ذہین ظاہرہ نے پی ٹی وی سمیت نجی چینلز کے مختلف ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے۔ خیال رہے کہ کراچی

سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ذہین طاہرہ نے کئی دہائیوں تک سرکاری ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ذہین طاہرہ کو پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکارہ قرار دیا جاتا ہے۔ ذہین طاہرہ نے خدا کی بستی، عروسہ، دستک، دیس پردیس، کالی آنکھیں، کہانیاں، وقت کا آسمان، ماسی اور ملکہ، راستے دل کے، کیسی ہیں دوریاں، شمع، دل دیا دہلیز، چاندنی راتیں، آئینہ، تجھ پہ قربان سمیت سینکڑوں ڈراموں میں کام کیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اداکاری کے میدان میں لازوال خدمات کے اعتراف میں ذہین طاہرہ کو 2013ء میں تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

نامور اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کر گئیں





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس