شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سعودی عرب میں کرنسی فری پروگرام ،پٹرول سٹیشنوں کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن


ریاض ۔ (نیوزڈیسک) سعودی وزارت بلدیات و دیہی ترقی نے ویژن 2030ء کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنسی فری پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے پٹرول سٹیشنوں کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی ہے،آئندہ ہفتے متعلقہ اداروں کی تفتیشی ٹیمیں پٹرول سٹیشنوں پر چیکنگ شروع کر یں گی، جس سٹیشن پر رقم کی وصولی نقد کی جائے گی اس کو جرمانہ کیا

جائے گا۔ وزارت بلدیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پروگرام کا بنیادی ہدف تجارتی پردہ پوشی ( غیر ملکیوں کے سعودیوں کے ناموں سے کاروبار) کا خاتمہ اور معاشرے کو کرنسی فری پروگرام کی جانب لے جانا ہے۔ سبق نیوز کے مطابق وزیر بلدیات و دیہی ترقی کی جانب سے ملک میں تمام پٹرول سٹیشن مالکان کو نوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں کہ وہ اپنے سٹیشن پر” مدی ” ڈیبیٹ کارڈ سے وصولی کریں اور نقدی کا لین دین قطعی طور پر نہ کیاجائے۔ ویژن 2030ء کے مطابق سعودی عرب میں تجارتی لین دین کو کرنسی فری کرنا ہے اس حوالے سے سعودی مالیاتی ادارے اور وزارت تجارت جامع منصوبہ بندی پرعمل کر رہے ہیں جسے مرحلہ وار نافذ کیاجائے گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس