شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

زائرہ وسیم کا فلم انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے پر انتہا پسند رہنما کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا


ممبئی(نیوزڈیسک) ہندو انتہا پسند جماعت کے رہنما نے بالی ووڈ کی ہندو اداکاراؤں کو مسلم اداکارہ زائرہ وسیم سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔اکھیل بھارتیا ہندو مہا سبھا کے صدر سوامی چکرا پانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں مسلم اداکارہ زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کے فیصلے پر خیر مقدم کرتے ہوئے بالی ووڈ میں ہندو

مذہب سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کو مشورہ بھی دے ڈالا۔سوامی چکرا پانی نے ہندی زبان میں ٹوئٹ میں یہ کہا کہ زائرہ وسیم کا بالی ووڈ سے کنارہ کشی کرنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے جب کہ دیگر ہندو اداکاراؤں کو زائرہ وسیم سے سبق سیکھنا چاہئے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس