شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد، سرکاری ملازمین کے لیے نئی امید پیدا ہو گئی


اسلام آباد (نیوزڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر حیدر خان ہوتی کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہتے ہیں پچھلی حکومتیں ذمہ دار ہیں۔امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ غور کرنے کی بات ہے

کہ پچھلے دس ماہ میں ہم نے کہا کھویا کیا پایا۔ ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔افراطِ زر 4 فیصد سے بڑھ کر 9فیصد تک پہنچ گیا ہے۔امیر حیدر ہوتی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔واضح رہے اپوزیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ مسترد کرچکی ہے،19جون کو قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بجٹ پربحث کرتے ہوئے ن لیگ دورحکومت کے چیلنجز،اقدمات ، سیکورٹی صورتحال اور تحریک انصاف کے دھرنے کا ذکرکیا‘شہبازشریف نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 2014 میں کنٹینرپرچڑھ کرترقی کا راستہ روکا ،چینی صدر کے دورہ پاکستان پر3روزڈی چوک خالی کرنے کی درخواست بھی رد کردی جس سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ،سب کچھ دوبارہ حاصل ہوسکتاہے اعتماد بحال نہیں ہوسکتا.شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گریڈ 1 سے گریڈ 16 تکت کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کرے۔مزدور کی اجرت کم از کم 20 ہزار روپے مقرر کی جائے۔ایک لاکھ

آمدنی والے کو ٹیکس استشنیٰ دیا جائے۔ہم نے ایک لاکھ تنخواہ لینے والوں کو ٹیکس سے چھوٹ دی تھی۔مسلم لیگ( ن) کے صدر نے مزید کہا کہ 11ہزارمیگا واٹ بجلی کے مںصوبے لگا کر لوڈشیڈنگ ختم کی ، مہنگائی 12فیصد سے تین فیصد تک لائے ،40 یونیورسٹیوں کا سنگ بنیاد سمیت تعیلم اورصحت میں انقلابی اقدامات کئے. شہبازشریف نے پرویزمشرف دورحکومت سے تحقیقات کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم تحقیقات کمیشن کو پرویزمشرف دورکا ٹاسک بھی دئیں کیسے ایک ارب ڈالرلاگت والا نیلم جہلم ہائیڈرل منصبوبہ پانچ ارب ڈالرسے زائد میں مکمل ہوا. انہوں نے ایک بارپھرچارٹرڈ آف اکانومی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا قوم کیلئے ملکر سوچیں ، منصوبہ سازی کریں ملکی مفاد میں پہلے بھی چارڈ آف اکانومی کی پیشکش کی ،جسے حکومت نے دھتکار دیا اب بھی دیرنہیں ہوئی.





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس