شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اگلے ماہ پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز ہو جائے گا


اہور (نیوزڈیسک) عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان سمیت بہت سے ممالک میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ لیکن اب پاکستانیوں کے لئے خوشخبری آئی ہے کہ جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کیو نکہ اگلے ماہ سے پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی

فراہمی کا آغاز ہو جائے گا، اسی باعث ڈالر کی قیمت میں کمی اور پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 9 ارب ڈالرز کے ادھار تیل کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز اگلے ماہ جولائی سے کیا جائے گا۔ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 3 سال کے عرصے کیلئے 9 ارب ڈالرز کا ادھار تیل فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالرز جبکہ 3 سال کے عرصے کیلئے کل 9 ارب ڈالرز کا تیل ادھار پر فراہم کیا جائے گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس